خلیج اردو
اسلام آباد: قومی ایئرلائنز کی نجکاری سے قبل پی آئی اے کے بیرون اور اندرون ملک اثاثوں کی ری ویلیوایشن کی منصوبہ بندی کرلی گئی جس کے تحت پی آئی اے کی ملکیتی اثاثوں کی مارکیٹ ویلیو کے مطابق قیمت طے کی جائے گی۔
اسٹیٹ بینک اف پاکستان اور نیشنل بینک کے منظور شدہ سرٹیفائیڈ ویلیوٹر کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔پی ائی اے کی جائیداوں میں اندورن ملک سیلز افس ،زمینیں ،بلڈنگز سب کی دوبارہ ایولیشن کی جائے گی۔
قومی ائیر لائن کی بیرون ملک ایمسٹرڈیم میں تین ،نیو یارک میں 1،نیو دہلی اور ممبئی میں ایک اور تاشقند جائیدواں ری ویلیوشن فہرست میں شامل ہیں جبکہ اندرون ملک کراچی ،لاہور ،روالپنڈی ،گلگت ،فیصل اباد ،سیدو شریف ،سکردو ،چترال ،کوئٹہ ،ڈیرہ اسماعیل خان سمیت مختلف جائیدادیں شامل ہیں ۔
پی آئی اے کے مختلف ممالک میں اثاثہ جات کو فروخت کرنے کیلئے فہرست مرتب کرلی گئی۔ذرائع کے مطابق ہالینڈ کی پراپرٹی،نیو یارک میں گھراور پاکستان سمیت 176ارب روپے کے اثاثوں کو بھی فروخت کرنے کی تیاری شروع کردی گئی ہے۔
پی آئی اے کے 147ارب کے اثاثوں کے مقابلے میں قرضوں کی مالیت 742ارب روپے سے زائد ہے۔باقی دیگر اثاثوں کی ویلیو کیلئے بھی مختلف فرموں سے درخواستیں طلب کی جائے گی