پاکستانی خبریںمتحدہ عرب امارات

پاکستان اور بھارت کے لئے متحدہ عرب امارات کی خصوصی پروازیں 12 جولائی سے شروع ہونگی

محسوس شہروں کے لئے پروازیں صرف یہاں سے مسافروں کو لے جائینگی

(خلیج اردو ) متحدہ عرب امارات کے تین ائیر لائنز نے پاکستان اور بھارت کے لئے پروازوں کی تفصیلات جاری کردی ۔ امارات ائیر لائن اتحاد ائیر ویز اور ائیر عربیہ بھارت اور پاکستان کے محسوس شہروں کے لئے پروان کرے گی ۔

امارات ائیر لائن 12 سے 26 جولائی تک بھارت کے لئے خصوصی فلائٹس چلائے گی ۔ امارات ائیر لائن بنگلور، دہلی، کوچی کے لئے روزانہ دو پروازیں چلائے گی جبکہ تروانتاپورم کے لئے 12 سے 26 جولائی تک روزانہ ایک پرواز چلائی جائے گی ۔

اتحاد ائیر ویز 15 سے 26 تک ابو ظہبی سے بھارت کے لئے اسپیشل فلائٹس چلائے گی ۔ بنگلور ہفتے میں پانچ پروازیں ، چنائی ہفتے میں پانچ پروازیں، دہلی ہفتے میں چھ پروازیں، حیدرآباد ہفتے میں ایک پرواز کوچی ہفتے میں دو پروازیں اور ممبئی کے لئے روزانہ ایک پرواز چلائی جائے گی ۔

متعلقہ مضامین / خبریں

ائیر عربیہ بھارت کے دس شہروں کے لئے پروان لے گی جن میں احمد آباد بنگلور، کوئمباتورے، نیو دہلی ، کانور، کچی، کوظیکودے، لکھنو ،ممبئی اور تروانتاپورم شامل ہے ۔

امارات ائیر لائن پاکستان کے تین شہروں کو پرواز کرے گی جن میں اسلام آباد کراچی اور لاہور شامل ہے ۔اتحاد ائیر ویز کراچی اور لاہور کے لئے پروازیں چلائے گی

Source:  Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button