متحدہ عرب امارات

لڑکی بن کر ایک شخص کے 30 ہزار درہم لوٹنے والے افریقی نژاد شخص پولیس حراست میں۔

ملزم نے متاثرہ شخص کو لڑکی بن کر پھنسایا۔

خلیج اردو ویب ڈیسک 12-جولائی-2020

دبئی کی ایک مقامی عدالت نے ایک افریقی شخص پر لڑکا بن کر ایک ترکش نژاد شخص کو لوٹنے کا الزام عائد کیا ہے۔ملزم نے مدعی کو ایک فلیٹ میں قید کیا اور اسے لوٹ لیا۔

تفصیلات کے مطابق ملزم نے اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر ایک ان لائن پیج بنایا اور وہاں لڑکی کا روپ دھار کر مدعی کو جھانسے میں پھنسالیا۔ملزم نے مدعی کو ملاقات کے لیے مدعو کیا۔

مدعی جب ملزم کے فلیٹ پر پہنچا جہاں ملزم اور اس کے ساتھیوں نے اسے کمرے میں بند کر کہ تشدد کا نشانہ بنایا اور جان سے مارنے کی دھمکی دے کر اس کا بینک کارڈ لوٹ لیا۔ انہوں نے اس کے کھاتے سے 30،000 درہم نکلوائے۔

ملزم پر پر زبردستی ڈکیتی ، غیر قانونی قید اور مجرمانہ دھمکیاں دیتے ہوئے اور بینک کارڈ کے غیر قانونی استعمال کا الزام ہے۔

یہ واقعہ 7 نومبر 2017 کا ہے ، اور اسے البرشہ پولیس اسٹیشن میں رپورٹ کیا گیا تھا۔ ملزم کو حراست میں لیا گیا ہے۔

سرکاری وکیل کے ریکارڈ کے مطابق ملزم اور اس کے ساتھیوں مفرور افراد نے ایک خاتون کے نام پر سوشل میڈیا پر ایک اکائونٹ بنایا تھا۔انہوں نے متاثرہ شخص کو کرائے کے فلیٹ میں ملاقات کے لیے بلایا جہاں انہوں نے اسے باندھ دیا ۔ اس کی پٹائی کی اور اسے زبردستی اپنا بینک کارڈ اور پاس کوڈ دینے پر مجبور کردیا۔ نقد رقم لے کر وہ موقع سے فرار ہوگئے۔

ایک مصری مینیجر نے بتایا کہ ملزم اور اس کے ساتھی نے 7 نومبر 2017 کو فلیٹ کرائے پر لیا تھا۔

ایک پولیس کپتان نے تفتیش کار کو بتایا کہ وہ جائے وقوعہ پر پہنچے جو کہ ٹی کام میں واقع ایک ہوٹل کا اپارٹمنٹ تھا۔ "متاثرہ شخص، جس نے پولیس کو بلایا ، وہیں تھا اور اس کے چہرے پر چوٹ کے نشانات تھے۔ اس کے بعد اسے اسپتال لے جایا گیا۔”

پولیس تفتیش کے دوران ، متاثرہ شخص نے بتایا کہ کس طرح اس کی مرضی کے خلاف اسے باندھا گیا۔ تین مردوں اور ایک خاتون نے اس پر حملہ کیا اور زبردستی اس کا بینک کارڈ لوٹ لیا۔ اس مقدمے کی سماعت 16 جولائی کو دوبارہ شروع ہوگی۔

بشکریہ:خلیج ٹائمز

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button