متحدہ عرب امارات

دبئی: پولیس اہلکار کی اپنے اوپر حملے کے بعد ہوائی فائرنگ

دبئی کے علاقے نیف میں ایک پولیس اہلکار کو وارننگ کے لیے ہوائی فائرنگ کرنا پڑی تھی

خلیج اردو آن لائن: اتوار کے روز دبئی کے ایک عدالت نے  رواں سال اپریل ہونے والے فائرنگ کے واقع  سماعت کی، سماعت کے  دوران سامنے آنے والی معلومات کے مطابق  دبئی کے علاقے نیف میں ایک پولیس اہلکار کو وارننگ کے لیے ہوائی فائرنگ کرنا پڑی تھی۔

تفصیلات کے مطابق رواں سال کے اپریل میں گشت پر تعینات پولیس پارٹی کو آپریشن روم سے فون آیا کہ دبئی کے علاقے نائف میں موجود ایک بینک کے قریب ایک مشتبہ شخص دیکھا گیا ہے۔  جس پر تین پولیس والے وہاں پہنچے اور اس مشتبہ شخص کو گرفتار کرنے کی کوشش کی جس پر اس 30 سالہ مشتبہ شخص نے پولیس پر حملہ کر دیا۔

پولیس اہلکار نے عدالت کو بتایا گرفتار کرنے دوران مشتبہ شخص نے مزاہمت کی اور میرا اسلحہ چھیننے کی کوشش جس پر میں نے اسے ڈرانے کے لیے ہوائی فائرنگ کی لیکن وہ شخص موقع سے فرار ہوگیا۔

اس کے فرار ہونے کے بعد افسران نے امداد کے لیے مزید فورس منگوائی اور اس شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔ تفشیش کے دوران پتہ چلا کہ مشتبہ شخص کسی اور سپانس کے پاس غیر قانونی طور پر کام کر رہا ہے۔

اس واقع کے دوران تین پولیس والوں کو معلومی چوٹیں آئیں۔ تاہم ملزم نے عدالت کے سامنے اقبال جرم کرتے ہوئے پولیس والوں پر حملے کا اقرار کر لیا جس پر عدالت نے اس پر پولیس والوں پر حملے اور غیر قانونی طور پر دوسرے سپانسر کے پاس کام کرنے کا الزام عائد کردیا۔

تفصیلی فیصلہ 13 اگست کو متوقع ہے۔
Source : Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button