متحدہ عرب امارات

بھارت سے متحدہ عرب امارات سفر مہینوں بندش کے بعد دوبارہ شروع

متحدہ عرب امارات کے ائیر لائنز نے بھی آج سے بھارت کے لئے پروازوں کا اعلان کررکھا ہے

( خلیج اردو ) بھارت سے ہوائی سفر مہینوں بندش کے بعد دوبارہ شروع ۔ پہلی پرواز آج صبح دس بجے شارجہ ائیر پورٹ پہنچی ۔ جہاز میں بھارت میں پھنسے امارتی رہائشی سوار تھے ۔

بھارت سے آج تین جہاز متحدہ عرب امارات کے لئے روانہ ہونگے ۔ ہوائی سفر سے پہلے تمام مسافروں نے آئی سی اے سے اجازت کی اور کرونا ٹیسٹ بھی کیا گیا ۔ کرونا منفی مسافروں کو جہاز میں سفر کی اجازت ہے ۔ وندے بھارت مشن آج سے شروع ہوگیا ہے جو بھارت میں پھنسے امارتی رہائشیوں کو متحدہ عرب امارات پہنچائے گا ۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے ائیر لائنز نے بھی آج سے بھارت کے لئے پروازوں کا اعلان کررکھا ہے ۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button