
خلیج اردو آن لائن: پولیس کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک 14 مسافروں کو لے جانی والی منی بس سڑک سے اتر گئی اور سڑک کے دائیں جانب بنی سیمنٹ کی رکاوٹ سے جا ٹکرائی جس کے بعد گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی۔ جس کے نتیجے میں 12 افراد زخمی اور دو ہلاک ہوگئے۔
دبئی ٹریفک پولیس کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر سیف مظہر المزروی کے مطابق، جنرل ڈپارٹمنٹ آف آپریشنز کے کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کو صبح 8.30 بجے حادثے سے متعلق اطلاع موصول ہوئی۔
انہوں نے حادثے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ، "منی بس سڑک سے اتر گئی اور شیخ زید روڈ پر جبیل علی کی طرف المنارہ پل پر سیمنٹ کی ایک رکاوٹ سے ٹکرا گئی، رکاوٹ سے ٹکرانے کے بعد اس میں آگ بھڑک اٹھی۔”
بریگیڈ المزروی نے مزید بتایا حادثے کی اطلاع ملتے ہی حادثے کی جگہ کو محفوظ بنانے کے لئے ماہرین کی ایک ٹیم فوری طور پر روانہ کردی گئی۔ اور "ٹریفک پولیس کی گشت پر مامور ٹیم نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو راشد اسپتال منتقل کرنے میں مدد فراہم کی۔”
بریگیڈ المظروی نے بتایا کہ ایک اور حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک پرائویٹ سیڈان گاڑی ایک بس سے جا ٹکرا ئی۔
انہوں نے کہا، "صبح 10.50 پر ہمیں اطلاع ملی کے الخوانیج روڈ پر ایک سیڈان کار بس سے ٹکرا گئی ہے جس کے بعد کار ڈرائیور گاڑی میں پھنس گیا ہے۔ جس پر ہم نے فوری طور پر ریسکیو ٹیم کے ساتھ رابطہ کیا اور زخمی کار سوار کو گاڑی سے نکال کر علاج کے لئے راشد اسپتال منتقل کردیا۔
Source : Khaleej Times







