متحدہ عرب امارات

ابو ظہبی پولیس نے ٹائروں کی کوالٹی چیک کرنے کے لیے گاڑیوں کو روکنا شروع کر دیا، ویڈیو دیکھیں

پولیس نے حفاظتی اقدامات کے پیش نظر گاڑیوں کے ٹائر چیک کرنے کے لئے ابو ظہبی کی سڑکوں پر گشت شروع کردیا ہے۔

 

خلیج اردو آن لائن: اتوار کے روز ٹویٹر پر شیئر کی جانے والی ایک ویڈیو میں ابوظہبی پولیس کو ٹائروں کے جائزے کے لیے ڈرئیوروں کو روکتے ہوئے اور  ٹائر ناقص ہونے کی صورت میں ڈرائیورں کی ٹائر تبدیل کروانے کی یاد دہانی کرواتے  ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

پولیس نے ڈارئیوروں کو اچھی کوالٹی کے ٹائر استعمال کرنے اور انکی ایکسپائری کی تاریخ کا خیال رکھنے کا کہا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ٹائر کے پھٹنے سے خطرناک حادثے کا خطرہ ہوتا ہے۔ پچھلی گرمیوں میں ٹائر پھٹنے سے پیش آنے والے حادثے میں 3 لوگوں کی جان گئی تھی اور 2 زخمی ہوئے تھے۔ اس دوران 6000گاڑیوں کے ناقص ٹائروں کے استعمال پر چلان کیے گے تھے۔

یاد رہے کے حال ہی میں دبئی میں کوڑا کرکٹ کے کا ٹرک  سڑک پر کھڑی بس میں جا ٹکرایا تھا۔ بس ٹائڑ پھٹنے کے باعث سڑک پر کھڑی کی گئی تھی۔ اس حادثے کے نتیجے میں 2 لوگوں کی جان گئی جب کے 5 زخمی ہوئے تھے۔
Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button