
(خلیج اردو ) ایک ہندوستانی جوڑے نے مالک کو ہراساں کیا جس پھر دونوں کے خلاف دوبئی عدالت میں کیس لگ گیا ۔ 36 سالہ ہندوستانی ملازم نے مالک کو اس کے خاندان سمیت قتل کرنے کی دھمکی دی کیونکہ بغیر اجازت دوسری جگہ کام کرنے پر مالک نے اس کے خلاف کیس کررکھا تھا ۔
تفصیلات کے مطابق ایک 40 سالہ تاجر نے رشیدیہ پولیس سٹیشن میں رپورٹ درج کی کہ اسکو ایک ملازم کی جانب سے قتل کی دھمکیاں مل رہی ہے جبکہ اسکی بیوئی واتس ایپ پر غلیظ زبان استعمال کرتے ہوئے مسجز کررہی ہے ۔
ملازم کے خلاف فروری کو کیس بنایا گیا جو تاجر کے ساتھ چھ مہینے پہلے ملازمت کرتا تھا ۔ اس نے کام کرنا چھوڑ کر کسی اور کمپنی میں کام کرنا شروع کیا جس ہر اس کے خلاف تاجر نے شکایت درج کی ۔ شکایت درج کرنے کے بعد ملازم اور اسکی بیوئی اپے سے باہر ہوگئی ۔ملازم نے خاندان سمیت قتل کرنے کی دھمکیاں دی جس پر پولیس نے دونوں کو گرفتار کرلیا ۔
پولیس نے قتل کی دھمکی دینے پر ملازم کے خلاف کیس کردیا جبکہ اسکی بیوئی کو غیر مناسب زبان استعمال کرنے ہر گرفتار کرلیا گیا ۔
دونوں کے خلاف اگلی پیشی 29 جولائی کو ہوگی تب تک وہ دوبئی
پولیس کی حراست میں رہےنگیں۔
Source:Gulf News







