
اگر خریداری یا کسی اور لین دین کے دوران آپ کا دبئی کی کسی کمپنی کا ساتھ برا تجربہ رہا ہے (مثلا کسی چیز کی زائد قیمت لی گئی ہے یا برا برتاؤ کیا گیا ہو) اور آپ اس کے خلاف شکایت درج کروانا چاہتے ہیں تو اس کا آن لائن طریقہ درج ذیل ہے:
دبئی معیشت ڈیپارٹمنٹ (DED) کا تجارتی قوانین کے نفاذ اور صارفین کے تحفظ کا سیکٹر دبئی میں کاروبار ریگیولیٹ کرتا ہے اور انکی نگرانی کرتا ہے۔ یہی محکمہ کاروبار سے متعلق صارفین کی شکایات پر عمل درآمد کر تا ہے۔
شکایت کیسے درج کروا سکتے ہیں؟
1 صارفین کے حقوق کے تحفظ کے لیے بنائی گئی ویب سائٹ پر جائیں، جو ذیل میں دی گئی ہے۔
2۔ اپنی شکایت کے مطابق کنزیومر کمپلینٹ (consumer complaint) یا قیمتوں کے بڑھنے کے حوالے سے شکایت کے بٹن پر کلک کریں
3۔ شکایت کے بٹن پر کلک کرنے کے بعد آپ سے کچھ معلومات مانگی جائے گی۔ وہاں درج ذٰیل معلومات دیں:
- اپنا پورا نام
- موبائل نمبر
- کمپنی کا نام
- کمپنی کی تفصیلات
4۔ ضروری معلومات دینے کے بعد ایسی ضروری دستاویز جو آپ کی شکایت کے متعلق ہو کو اپ لوڈ کریں۔ جیسا کہ خریداری کی رسید یا کنٹریکٹ سے متعلق دستاویز۔
5۔ چوتھے مرحلے میں قواعد و ضوابط کے خانے پر کلک کریں۔ جس کا مطلب ہوگا کہ آپ ڈیپارٹمنٹ کی شرائط یا ضوابط کو قبول کرتے ہیں۔ اور اس کے بعد شکایت جمع کروانے کے لیے Submit کے بٹن پر کلک کر دیں۔
شکایت پر عمل درآمد کب ہوگا؟
شکایت درج کروانے کے چار روز کے اندر تحقیق کرنے اور شکایت کے حل کے لیے DED کا اہلکار آپ سے رابطہ کرے گا۔
نوٹ: شکایت درج کروانے سے پہلے تسلی کر لیں کے کہ جس کمپنی کے خلاف شکایت درج کروا رہے ہیں اس کے پاس فری ذون کی طرف سے یا کسی اور امارات کی طرف جاری کردہ تجارتی لائسنس تو نہیں ہے؟ اگر ایسا ہے تو DED ڈیپارٹمنٹ آپ کی شکایت قبول نہیں کرے گا۔
آپ نے جو چیز خریدی ہے اس کی قیمت کم ہے یا زیادہ آپ کیسے پتہ لگا سکتے ہیں؟
DED ڈیپارٹمنٹ یکم اپریل سے روزانہ کی بنیاد پر قیمتوں کی فہرست جاری کر رہا ہے۔ جس کا مقصد تھا کہ کورونا وائرس کے دوران تاجر اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ نہ کریں۔ قیمتوں کے مانیٹر یا فہرست حاصل کرنے کے لیے آپ نیچے دیے گئے لنک پر جا سکتے ہیں یا DED کو ٹوئیٹر پر (@Dubai_DED)فالو کر سکتے ہیں۔
https://consumerrights.ae/en/Pages/download-center.aspx
آپ کنزیومر پروٹیکشن کی ہیلپ لائن پرکال کر کے بھی شکایت درج کروا سکتے ہیں: 600 545555
یا آپ Dubai Consumer ایپ کے ذریعے بھی شکایت درج کرا سکتے ہیں۔
دیگر امارات میں صارفین اپنی شکایات کیسے درج کرو سکتے ہیں؟
ابو ظہبی:
ابو ظہبی میں شکایت درج کروانے کے لیے آپ کو درج ذیل نمبروں پر رابطہ کرنا ہوگا۔
800555
ای میل: [email protected]
شارجہ:
شارجہ میں شکایت درج کروانے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں یا اس نمبر پر رابطہ کریں: 80080000
https://eservices.sedd.ae/eservicesweb/general-
عجمان:
اجمان میں کنزیومر کمپلینٹ کے لیے اس نمبر پر رابطہ کریں: 800 70
فجیرہ:
فجیرہ میں شکایت درج کروانےکے لیے منسٹری آف اکانومی کے نمبرپر رابطہ کریں: 09 223 3330
راس الخیمہ:
راس الخیمہ میں کسی کمپنی کے خلاف شکایت کے لیے نچے دی گئی ویب سائٹ پرجائیں دیے گئے نمبر پر رابطہ کریں
07 2271222
ام القیوین:
06 7652200
Source : Gulf News




