(خلیج اردو ) سرکاری دفاتر میں 100 فیصد ورکرز کی واپسی کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ نجی دفاتر میں بھی ملازمین کی واپسی شروع کردی گئی ہے ۔ دفتر جاتے وقت کچھ رہنما اصول متعین کردیئے گئے ہے جن پر عمل درآمد ممکن بنانے کے لئے خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانے کا اطلاق ہوگا ۔

اگر دفتر جاتے ہوئے تین سے زیادہ افراد چلتے دیکھائی دیئے تو تین ہزار درہم کا جرمانہ عائد ہوگا ۔ لہذا گاڑی میں لفٹ دیتے وقت یہ بات ذہن نشین کرے ۔
دفاتر اور باہر ملازمین پر ماسک پہننا لازمی ہوگا ۔ نہ پہنا گیا تو جرمانہ ہوگا ۔

چہرے اور آنکھوں کو ہاتھ لگانے سے ڈاکٹروں نے منع کیا ہے لہذا چہرے اور آنکھوں کو ہاتھ نہ لگائے۔
سماجی فاصلے کو یقینی بنائے ائیر لفٹ میں سماجی فاصلوں کی نشاندہی کی جائے ۔ خلاف ورزی کرنے والوں پر پانچ ہزار درہم کا جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
دفاتر میں اپنے ساتھیوں سے ہاتھ ملانے سے اجتناب کرے کوشش کرے کہ نہ ہاتھ ملایا جائے اور نہ گلے لگا جائے ۔
دوبئی معاشی ڈیپارٹمنٹ نے اختیاطی تدابیر کی خلاف ورزی کرنے پر متعدد دفاتر کو بند کیا ہے ۔جنہوں نے یا تو ترمل سکینرز نہیں لگائے یا سماجی فاصلے رکھنے میں ناکام رہے ۔
وہ افراد جو بار بار اختیاطی تدابیر پر عمل کرنے میں ناکام رہے تو انکے خلاف مجرمانہ کاروائی کی جائے گی اور ایک لاکھ درہم تک جرمانہ کیا جائے گا ۔
ورکرز اور کمپنیوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے بصورت دیگر بھاری جرمانہ عائد کیا جاسکتا ہے ۔
Source : Gulf News







