
خلیج اردو: بالی وڈ کے لیجنڈری اداکار یوسف خان پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور پیدا ہوئے تھے اور اب بھی وہاں ان کا آبائی گھر بھی موجود ہے جسے صوبائی محکمہ آثار قدیمہ نے محفوظ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
بالی وڈ اداکار کی آبائی گھر سے بڑی یادیں جڑی ہیں اور گزشتہ دنوں کے پی حکومت کے گھر خرید کر محفوظ بنانے کے فیصلے پر بھی خوشی کا اظہار کیا تھا تاہم اب انہوں نے پشاور والوں سے ایک بڑی درخواست کی ہے۔
گزشتہ دنوں ایک مقامی صحافی نے دلیپ کمار کے آبائی گھر کی تصاویر ٹوئٹ کیں جس پر نامور اداکار نے ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ تمام پشاور والوں سے درخواست ہے کہ ان کے آبائی گھر کی تصاویر کھینچ کر دلیپ کمار کے ہیش ٹیگ کے ساتھ شیئر کریں۔
Thank you for sharing this. Requesting all in #Peshawar to share photos of my ancestral house (if you’ve clicked the pic) and tag #DilipKumar https://t.co/bB4Xp4IrUB
— Dilip Kumar (@TheDilipKumar) September 30, 2020







