پاکستانی خبریں

اگر میں آپ کے نام پر پیسہ لوں اور خرچ نہ کروں تو کیا یہ درست ہوگا؟سپر ٹیکس قومی سطح پر اکٹھا ہورہا ہے تو تمام صوبوں کا حق بنتا ہے: سپریم کورٹ

سپر ٹیکس قومی سطح پر اکٹھا ہورہا ہے تو تمام صوبوں کا حق بنتا ہے: سپریم کورٹ

خلیج اردو
اسلام آباد: سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے سپر ٹیکس سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ جب یہ ٹیکس پورے ملک سے اکٹھا ہو رہا ہے تو اس پر تمام صوبوں کا برابر کا حق ہے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ وہ متاثرین کون ہیں جن پر یہ فنڈز خرچ ہونے ہیں؟

سینیٹر رضا ربانی نے جواب دیا کہ یہ فنڈز خیبر پختونخوا اور سابقہ فاٹا کے دہشت گردی سے متاثرہ افراد کے لیے مختص ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ ایک قومی مسئلہ ہے، جس کے اثرات تمام ملک پر مرتب ہوتے ہیں۔

جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ صوبوں کے حقوق کا معاملہ انتہائی اہم ہے، اسی لیے نیشنل فنانس کمیشن (این ایف سی) ایوارڈ وجود میں آیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر میں آپ کے نام پر پیسہ لوں اور خرچ نہ کروں تو کیا یہ درست ہوگا؟ آپ تو اٹھارہویں آئینی ترمیم کے معمار ہیں، اس انداز سے تو این ایف سی ایوارڈ کا ستیاناس ہو جائے گا۔

عدالت نے کیس کی مزید سماعت کل تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button