پاکستانی خبریں

بھارتی فوج کی فائرنگ، 8 سالہ بچے سمیت دو افراد زخمی ، پاکستان کا بھارتی فائرنگ پر احتجاج

خلیج اردو

25 ستمبر2020

راولپنڈی: لائن آف کنٹرول بھارتی فوج نے شہری آبادی کو فائرنگ کا نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں ایک بچی سمیت دو افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

پاکستان کی مسلح افواج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ بھارتی فوج نے ایل او سی پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بروہ سیکٹر میں شہری آبادی کو نشانہ بنایاجس کے نتیجے میں 8سالہ بچے سمیت 2افراد شدید زخمی ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج اب تک 2ہزار340مرتبہ لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرچکی ہے۔

قبل ازیں آج شام کو پاکستان نے بھارت کے اعلیٰ سفارتکار کو دفتر خارجہ طلب کرکے 24 ستمبر کو کنٹرول لائن کے بارو سیکٹر میں بھارتی افواج کی اندھا دھند اور بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں دو بے گناہ پاکستانی شہریوں کے زخمی ہونے پر احتجاج ریکارڈ کیا تھا۔

اس بارے میں ترجمان دفترخارجہ پاکستان زاہد حفیظ چوہدری کے نے بتایا کہ بھارتی  فوج مسلسل بھاری ہتھیاروں سے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر شہری آبادی کو نشانہ بنا رہی ہے جس سے علاقائی امن و سلامتی کو خطرات لاحق ہیں۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق رواں برس بھارت نے اب تک دوہزار تین سو چالیس مرتبہ سیز فائر کی خلاف ورزی کی جس کے نتیجے میں میں اٹھارہ بے گناہ م پاکستانی شہری شہید اور ایک سو ستاسی شدید زخمی ہوئے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارت ایسے ہتھکنڈوں سے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے توجہ نہیں ہٹا سکتا، پاکستان مطالبہ کرتا ہے کہ بھارت دوہزارتین کے فائربندی معاہدے کی پاسداری کرے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button