
خلیج اردو
اسلام آباد: پاکستان میں مہنگائی کا سلسلہ تھم نہ سکا۔ ٹماٹر۔ لہسن۔ آلو۔پیاز۔ نمک اور انڈے سمیت 17 اشیا ضروریہ کے نرخ مزید بڑھ گئے۔۔ ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.30 فیصد کا اضافہ۔ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 38.28 فیصد کی سطح پر پہنچ گئی۔
ادارہ شماریات نے ملک میں مہنگائی کے ہفتہ وار اعدادوشمار جاری کر دئیے۔جس کے مطابق رواں ہفتے ٹماٹر فی کلو 7 روپے،لہسن پانچ روپے فی کلو۔800 گرام نمک کا پیکٹ 3 روپے جبکہ انڈے فی درجن 10 روپے مہنگے ہوئے۔ چھوٹا گوشت،بڑا گوشت،آلو اور پیاز سمیت 17 اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا۔
اس دوران کیلے، چینی، دال چنا اورمرغی سمیت 17 اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ 17 ہی اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔