پاکستانی خبریں

اسلام آباد: وزیرداخلہ محسن نقوی اور امریکی سفیر نیٹلی بیکر کی 48 گھنٹوں میں دوسری اہم ملاقات، پاک بھارت کشیدگی پر گفتگو

خلیج اردو
اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے امریکہ کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر نے 48 گھنٹوں میں دوسری اہم ملاقات کی ہے، جس میں خطے کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال اور پاک بھارت کشیدگی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

محسن نقوی نے امریکی سفیر کو بھارت کی جانب سے ڈرونز کے ذریعے دہشتگردی کے واقعات پر بریفنگ دی اور کہا کہ بھارت نے تمام بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہری آبادیوں کو نشانہ بنانے کی مذموم کوشش کی ہے۔ وزیرداخلہ کے مطابق، پاکستان نے موثر کارروائی کرتے ہوئے درجنوں بھارتی ڈرونز کو مار گرایا۔

انہوں نے زور دیا کہ "خطے کی خطرناک صورتحال کا تمام تر ذمہ دار بھارت ہے” اور خبردار کیا کہ "پورا خطہ جنگ کے دہانے پر ہے۔” محسن نقوی نے واضح کیا کہ پاکستان اپنی سلامتی پر ہرگز کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا اور اس پر آنچ نہیں آنے دی جائے گی۔

ملاقات میں امریکی پولیٹیکل قونصلر زیک ہارکن رائیڈر بھی شریک تھے، جس سے ملاقات کی اہمیت اور حساسیت کا اندازہ ہوتا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی سطح پر یہ رابطہ خطے میں امن و استحکام کے حوالے سے جاری تعاون کا حصہ ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button