
خلیج اردو
اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے خصوصی کمیشن تشکیل دے دیا۔ یہ فیصلہ مشال یوسفزئی کی جانب سے بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات نہ ہونے پر دائر توہینِ عدالت کیس میں سامنے آیا۔
عدالتی حکم کے باوجود بانی پی ٹی آئی کو عدالت میں پیش نہیں کیا جا سکا۔ ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ آئی جی اسلام آباد کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی خدشات کے باعث بانی پی ٹی آئی کو پیش کرنا ممکن نہیں۔
عدالت نے حکم دیا کہ کمیشن کل اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرے گا اور عدالت کو ان کے وکلاء سے متعلق صورتحال سے آگاہ کرے گا۔
عدالت نے آئی جی اسلام آباد اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو بیانِ حلفی جمع کرانے کی ہدایت بھی جاری کی۔ اس سے قبل جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے بانی پی ٹی آئی کو آج ویڈیو لنک یا ذاتی حیثیت میں پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔






