خلیج اردو
اسلام آباد: آرمی چیف کی کمانڈرزکو دہشتگردی اور عسکریت پسندی کے خلاف حاصل شدہ اہداف کے فوائد کو مستحکم کرنے کی ہدایت ۔۔ دشمن قوتوں کے اشارے پر دہشتگردوں اور ان کے سہولت کارعناصر کے خلاف ریاست مکمل طاقت سے نمٹے گی۔ سپہ سالار کا عزم۔کورکمانڈرز نے مسلح افواج کے افسران، جوانوں، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور شہریوں سمیت شہداء کی عظیم قربانیوں کوزبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرکی زیر صدارت263ویں کور کمانڈرز کانفرنس فورم کا”پاکستان کو غیر مستحکم کرنے والے دہشتگردوں کے ساتھ مکمل طاقت نمٹنے کا عزم بھارت کے مقبوضہ جموں و کشمیر میں کشمیریوں پر جاری جبر پر اظہارتشویش۔انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں کی مذمت کی گئی۔ فورم کا فلسطینی عوام کے ساتھ مکمل اظہارِ یکجہتی ۔
آرمی چیف نے کہامسئلہ فلسطین کے پائیدار حل کے لیے اپنے بھائیوں کے اصولی موقف کی حمایت جاری رکھیں گے“
فورم نےعام انتخابات میں تمام تر مشکلات کے باوجود محفوظ ماحول مُہیا کرنے پر سول انتظامیہ، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کوششوں کو سراہا۔۔ انتخابات میں عوام کو محفوظ ماحول فراہم کیا۔۔ افواج پاکستان نے انتخابی عمل سے کوئی تعلق نہیں تھا۔
کچھ مخصوص مگر محدود سیاسی عناصر، سوشل میڈیا اور میڈیا کے کچھ سگمنٹس کے غیر مصدقہ الزامات پر اظہار تشویشکرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی ہے”گڈ گورننس، معاشی بحالی، سیاسی استحکام پر توجہ کی بجائے مفاد پرست عناصرسیاسی عدم استحکام اور غیر یقینی صورتحال پیدا کرنا چاہتے ہیں۔
فورم کا”غیر آئینی اور بے بنیاد سیاسی بیان بازی کی بجائے ثبوت کے ساتھ مناسب قانونی عمل کی پیروی کا مشورہ۔۔
فورم کا مرکز اور صوبوں میں اقتدار کی جمہوری انداز میں منتقلی پر اطمینان کا اظہار۔امید ظاہر کی کہ اب امن و خوشحالی آئے گی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی خطرات سے نمٹنے اورسماجی و اقتصادی ترقی کو فروغ دینے میں حکومت کو مکمل تعاون فراہم کرنے کا اعادہ ۔ اسمگلنگ، ذخیرہ اندوزی، بجلی چوری سمیت تمام غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنے میں بھرپورمدد فراہم کی جائے گی“۔9مئی کے منصوبہ سازوں، اشتعال دلانے والوں کو یقینی طور پر قانون اور آئین کی متعلقہ دفعات کے تحت انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا“
آرمی چیف نے فیلڈ کمانڈرز کو آپریشنز کے دوران پیشہ ورانہ مہارت، آپریشنل تیاری اور حوصلہ افزائی کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے اور فارمیشنوں کی تربیت کے دوران بہترین کارکردگی کے حصول پر زوردیا