پاکستانی خبریں

جعفر ایکسپریس پر حملہ: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن آخری مراحل میں داخل، تمام دہشت گرد ہلاک، سیکیورٹی ذرائع

خلیج اردو
راولپنڈی: پاکستان کی سیکیورٹی ذرائع کے مطابق جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد دہشت گردوں کے خلاف آپریشن آخری مراحل میں داخل ہو گیا ہے۔ بڑی تعداد میں یرغمال مسافروں کو بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا ہے، جنہیں دہشت گردوں نے عورتوں اور بچوں سمیت انسانی شیلڈ کے طور پر استعمال کیا ہوا تھا۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے 190 مسافروں کو بھی کامیابی سے بازیاب کروایا جا چکا ہے۔ دورانِ کلیئرنس آپریشن سیکیورٹی فورسز نے انتہائی احتیاط اور مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے معصوم جانوں کو محفوظ بنایا۔

ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کی بربریت کا نشانہ بننے والے شہید مسافروں کی تعداد کا تعیّن کیا جا رہا ہے، جبکہ موقع پر موجود تمام دہشت گردوں کو واصلِ جہنم کر دیا گیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مزید تفصیلات کچھ دیر میں فراہم کی جائیں گی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button