عالمی خبریں

چین میں جلد امیر ہونے کی خواہش نے ایک نیا اور حیرت انگیز رجحان جنم دیا ہے، جہاں لوگ شگون کے طور پر بینکوں کے آس پاس کی مٹی خریدنے لگے ہیں۔

خلیج اردو
بیجنگ:چین میں جلد امیر ہونے کی خواہش نے ایک نیا اور حیرت انگیز رجحان جنم دیا ہے، جہاں لوگ شگون کے طور پر بینکوں کے آس پاس کی مٹی خریدنے لگے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، آن لائن کمپنیوں نے اس مٹی کو چھوٹے تھیلوں میں پیک کر کے فروخت کرنا شروع کر دیا ہے، جس کی قیمت 120 ڈالر تک پہنچ چکی ہے اور اس میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

مٹی کی مانگ بڑھنے کے باعث بعض افراد بینکوں کے قریب رکھے گملوں کی مٹی بھی چوری کرنے لگے ہیں، جس پر باقاعدہ شکایات درج کی گئی ہیں۔

فروخت کنندگان کا دعویٰ ہے کہ ان کے پاس دستیاب مٹی کو گھر میں رکھنے سے کامیابی کا تناسب 99 فیصد ہے اور یہ دولت کی ریل پیل کا باعث بنتی ہے۔

ماہرین اس رجحان کو توہم پرستی قرار دے رہے ہیں، جبکہ عوام میں اس عجیب و غریب طریقے کی مقبولیت میں اضافہ ہو رہا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button