پاکستانی خبریں

دہشگردی سے نمٹنے کی مشترکہ مشق،پاکستان اور سعودی عرب کی خصوصی فورسز نے جوہر دکھائے۔

خلیج اردو
راولپنڈی:پاکستان اور سعودی عرب کے مابین انسداد دہشتگردی مشق البطار اول اختتام پذیر، دونوں ممالک کی سپیشل فورسز اور لڑاکا ایوی ایشن یونٹس نے پیشہ وارانہ مہارت کا مظاہرہ کیا، آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مشق میں انسداد دہشتگردی کے خلاف مشترکہ حکمت عملی کو فروغ دیا گیا۔

دہشگردی سے نمٹنے کی مشترکہ مشق ۔۔۔پاکستان اور سعودی عرب کی خصوصی فورسز نے جوہر دکھائے۔۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دو ہفتوں پر محیط انسداد دہشتگردی کی مشترکہ مشق کی اختتامی تقریب چیراٹ میں منعقد ہوئی، سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی، اعلیٰ عسکری قیادت نے شرکت کی۔ مشترکہ مشق میں دونوں برادر ممالک کی سپیشل فورسز اور لڑاکا ایوی ایشن یونٹس نے پیشہ وارانہ مہارت کا مظاہرہ کیا، فلائی پاسٹ بھی ہوا۔

آئی ایس پی آر کا ہنا ہےکہ مشق کا مقصد دونوں برادر ممالک کے مابین تاریخی دفاعی تعلقات کو مزید تقویت دینا تھا، مستقبل میں فوجی تعاون میں باہمی دلچسپی کے شعبوں کی نشاندہی کرنا بھی کی گئی۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button