خلیج اردو
لاہور:پاکستان میں ایک عرصہ سے لاپتہ صحافی و اینکر پرسن عمران ریاض خان بازیاب ہوگئے ہیں اور وہ باخیریت اپنے گھر پہنچ گئے۔
اس حوالے سے ان کے وکیل میاں اشفاق علی اور پولیس حکام نے تصدیق کی ہے۔ ایک ٹویٹ میں ان کے وکیل نے ایک ایسی تصویر لگائی ہے جس میں وکیل اور موکل موجود ہیں۔
اسکا مجھ پر ھمیشہ کے لئے حق اور میرے حصے کی ذمہ داریاں ختم نہ ھوں گی-
اسکے ساتھ تھا، ھوں اور رھتی دنیا تک رھوں گا- انشاء اللہ
آپ سب بھی شہزادے کو دیکھ لیں-
اللہ کریم ھے- اللہ رحیم ھے- اللہ بے نیاز ھے-
پاکستان زندہ باد- 🇵🇰 pic.twitter.com/fRJXdUKJkm
— Mian Ali Ashfaq (@MianAliAshfaq) September 25, 2023
ایک پوسٹ میں سیالکوٹ پولیس نے کہا کہ صحافی/اینکر پرسن عمران ریاض خان کو بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا ہے، اب وہ اپنے گھر پہنچ چکے ہیں اور اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔
Journalist/Anchor Mr.Imran Riaz Khan has been safely recovered. He is now with his family.
صحافی/اینکر عمران ریاض خان صاحب بازیاب ہو چکے ہیں۔ وہ اپنے گھر پہنچ چکے ہیں@OfficialDPRPP @rpogujranwala @PunjabPoliceCPO @GovtofPunjabPK @GovtofPakistan— Sialkot Police (@DpoSialkot) September 25, 2023
رواں برس 9 مئی کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری پر ملک بھر میں پُرتشدد مظاہروں کے 2 روز بعد صحافی عمران ریاض کو بھی گرفتار کر لیا گیا تھا۔
گرفتاری کے بعد عمران ریاض کو آخری بار تھانہ کینٹ اور بعد ازاں سیالکوٹ جیل لے جایا گیا تھا، انتظامیہ کی جانب سے 15 مئی کو عدالت کو بتایا گیا تھا کہ اینکر پرسن کو تحریری حلف نامے کے بعد جیل سے رہا کیا گیا تھا، تاہم تاحال ان کا کچھ پتا نہیں چل سکا۔
بعد ازاں اینکر پرسن کے والد محمد ریاض کی شکایت پر 16 مئی کو سیالکوٹ سول لائنز پولیس میں ریاض کے مبینہ اغوا کی فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) درج کی گئی تھی۔
ایف آئی آر، تعزیرات پاکستان کی دفعہ 365 کے تحت ’نامعلوم افراد‘ اور پولیس اہلکاروں کے خلاف مبینہ طور پر عمران ریاض کو اغوا کرنے کے خلاف درج کی گئی تھی