پاکستانی خبریں

مہذب معاشروں میں کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں۔ مسیحی برادری کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو میں آرمی چیف نے بین المذاہب ہم آہنگی پر زور دیا۔

مونتاج
مسیحی برادری کے 13 رکنی وفد کا جنرل ہیڈکواٹرز کا دورہ۔۔۔۔وفد آرمی چیف سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی، مذہبی، بین المذاہب ہم آہنگی پر تبادلہ خیال کیا ۔۔۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے قومی ترقی میں پاکستان کے مسیحی برادری کے گراں قدر کردار کو سراہا

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیز کا کہنا تھا کہ پاکستان کی مسیحی برادری کا قومی ترقی، معیاری تعلیم، صحت، انسان دوست خدمات کے فروغ میں کلیدی کردار ہے۔پاکستان کی عیسائی برادری نے مادر وطن کے دفاع کے لیے شاندار خدمات سرانجام دیں۔قائداعظم کے متحد، ترقی پسند پاکستان کے حقیقی وژن پر عملدرآمد یقینی بنانا ہے

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ اسلام امن کا مذہب ہے۔اسلامی معاشرے میں عدم برداشت، انتہا پسندی کی کوئی جگہ نہیں۔مہذب معاشرے میں کسی کو قانون اپنے ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی،
مسیحی برادری کے وفد نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے فوج کی گراں قدر قربانیوں کا اعتراف کیا۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق مسیحی وفد نے اقلیتوں کو محفوظ ماحول کی فراہمی میں پاک فوج کی کاوشوں کو سراہا

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button