پاکستانی خبریں

جج کے بیٹے کی گاڑی کی ٹکر سے دو بچیوں کی ہلاکت کے کیس میں اہم پیش رفت

خلیج اردو
جج کے بیٹے کی گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والی دو بچیوں کے کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ملزم ابو زر اور متاثرہ خاندانوں کے درمیان صلح ہو گئی ہے اور دونوں متاثرہ فیملیز نے عدالت میں بیان دیتے ہوئے اسے معاف کر دیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی کی عدالت میں متاثرہ خاندانوں نے اپنے بیانات ریکارڈ کرائے، جس کے بعد عدالت نے ملزم ابو ذر کی ضمانت منظور کرتے ہوئے اس کی رہائی کا حکم جاری کر دیا۔

عدالت میں ایک متاثرہ لڑکی کا بھائی پیش ہوا جبکہ اس کی والدہ کا بیان آن لائن ریکارڈ کیا گیا۔ دوسری بچی کے والد نے بھی عدالت میں اپنا بیان دیا، جس کے بعد صلح کی تصدیق ہو گئی اور ملزم کی ضمانت منظور کر لی گئی۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button