پاکستانی خبریں

معدنیات بل مسترد،جے یو آئی کا کسی سیاسی اتحاد میں نہ جانے کا فیصلہ، شفاف انتخابات کا مطالبہ

خلیج اردو
کراچی:جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) نے کسی بھی سیاسی اتحاد میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے اور ملک میں شفاف انتخابات کے انعقاد کا مطالبہ کیا ہے۔ جے یو آئی نے مائنز اینڈ منرلز بل کو مکمل طور پر مسترد کرنے کا اعلان کیا ہے اور بلوچستان میں بل کے حق میں ووٹ دینے والے پارٹی ارکان سے وضاحت طلب کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

مرکزی مجلس عمومی کے اجلاس میں شریک رہنماؤں نے کہا کہ دھاندلی کے نتیجے میں قائم مرکزی اور صوبائی حکومتیں عوام کے مسائل کے حل میں مکمل ناکام ہوچکی ہیں۔ اجلاس میں امن و امان کی بدترین صورتحال کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔

جے یو آئی نے فلسطینیوں کی جدوجہد آزادی کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان کیا اور 27 اپریل کو لاہور، 11 مئی کو پشاور اور 15 مئی کو کوئٹہ میں شہداء غزہ کے حق میں ملین مارچ کرنے کا فیصلہ کیا۔ اجلاس میں یہ بھی طے پایا کہ قوم سے اہل غزہ کے لیے مالی مدد کی اپیل کی جائے گی

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button