پاکستانی خبریں

کراچی ایئرپورٹ کے قریب خودکش حملہ کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا گیا

خلیج اردو
کراچی: انسداد دہشت گردی عدالت نے کراچی ایئرپورٹ کے قریب خودکش حملے کے کیس کی سماعت کرتے ہوئے ریکارڈ کی فراہمی اور دیگر درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ عدالت نے کیس کی سماعت 26 اپریل تک ملتوی کر دی۔

وکیل صفائی نے عدالت سے درخواست کی کہ پولیس کے عبوری چالان کو حتمی سمجھا جائے اور جے آئی ٹی کی رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملزمہ پر سہولت کاری اور کالعدم تنظیم سے روابط کے الزامات کے دستاویزی شواہد فراہم کیے جائیں۔

یاد رہے کہ اکتوبر 2024 میں کراچی ایئرپورٹ کے قریب غیر ملکیوں پر خودکش حملہ کیا گیا تھا جس میں کئی افراد زخمی ہو گئے تھے۔ کیس میں ملزمہ گل نساء اور جاوید گرفتار ہیں، اور ملزمان پر خودکش حملے میں سہولت کاری کا الزام ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button