
خلیج اردو
کرک: کرک میں انڈس ہائی وے پر لکی غنڈکی کے قریب پیش آنے والے خوفناک ٹریفک حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 10 ہوگئی ہے، جبکہ 8 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ریسکیو حکام نے تصدیق کی ہے کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں ضلعی ہیڈ کوارٹر اسپتال (ڈی ایچ کیو) منتقل کردی گئی ہیں۔
حادثہ ایک مسافر گاڑی اور دوسری گاڑی کے درمیان تصادم کے نتیجے میں پیش آیا، تاہم حکام نے ابتدائی طور پر حادثے کی وجوہات سے متعلق تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جن میں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں کیں اور ٹریفک کی روانی بحال کرنے میں بھی مدد فراہم کی۔