خلیج اردو: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے منگل کو خیبر پختونخوا اسمبلی توڑنےکا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان عمران خان کی ہدایت کا انتظار کر رہے تھے اور آج انہیں اس حوالے سے ہدایت مل گئی ہے اور وہ منگل کو اسمبلی توڑنےکی سمری گورنر کو بھیجیں گے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخو آئین کے آرٹیکل 112 کے تحت گورنر کو سمری بھیجیں گے، 48 گھنٹوں میں گورنر سمری پر دستخط کریں گے، بصورت دیگر اسمبلی خود بخود تحلیل ہوجائے گی۔