
خلیج اردو
کراچی: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے واضح کیا ہے کہ انہوں نے کبھی نومنتخب وزیر اعلیٰ سے حلف لینے سے انکار نہیں کیا۔ اپنے بیان میں گورنر نے کہا کہ آئین و قانون کی پاسداری ان کی اولین ترجیح ہے اور وہ آج رات ہر صورت خیبرپختونخوا جائیں گے۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وہ آئینی تقاضوں کے مطابق اپنی ذمہ داریاں ادا کریں گے اور حلف برداری کے معاملے میں کوئی رکاوٹ پیدا نہیں کریں گے۔






