پاکستانی خبریں

وزیراعلیٰ سندھ گورنر کیلئے جہاز فراہم کریں تاکہ وہ فوری طور پر خیبرپختونخوا جائیں، بلاول بھٹو

خلیج اردو
کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ گورنر خیبرپختونخوا کے لیے جہاز فراہم کریں تاکہ وہ فوری طور پر خیبرپختونخوا جا کر اپنی آئینی ذمہ داری ادا کریں۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ گورنر کو اپنے صوبے میں ہونا چاہیے تھا اور انہیں آئین و قانون کے مطابق نومنتخب وزیر اعلیٰ سے حلف لینا چاہیے۔

ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 18 اکتوبر کو پارٹی اجلاس میں اہم فیصلے ہوں گے، پارٹی کے اندرونی مسائل میڈیا کے بجائے اندرونی فورم پر اٹھائے جائیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پوری مسلم اُمہ کی نظریں اس وقت غزہ میں ممکنہ سیزفائر پر جمی ہوئی ہیں، اگر سیزفائر ٹوٹا تو عالمی سطح پر شدید ردعمل سامنے آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے خطاب میں فلسطین کے مؤقف کو بھرپور انداز میں پیش کیا گیا، جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے وزیراعظم کو دعوت دینا پاکستان کے مؤقف کی تائید ہے۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button