فن و فنکارپاکستانی خبریں

فنکار دل جوڑتے ہیں، اسی لیے سب سے پہلے نشانہ بنتے ہیں: ماہرہ خان

خلیج اردو
کراچی، 8 جولائی 2025 — پاکستان کی نامور اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ فنکار معاشروں کو جوڑنے کی طاقت رکھتے ہیں، اور اسی لیے جب بھی سیاسی کشیدگی یا تنازع پیدا ہوتا ہے تو سب سے پہلے انہیں ہی نشانہ بنایا جاتا ہے۔

بھارتی میڈیا اور سوشل پلیٹ فارمز پر پاکستانی فنکاروں پر عائد پابندیوں سے متعلق ایک انٹرویو میں ماہرہ خان نے کہا کہ انہیں ان پابندیوں پر کوئی ذاتی ردعمل نہیں کیونکہ مداحوں کی محبت ان رکاوٹوں سے کہیں بڑھ کر ہے۔

ماہرہ خان نے کہا عوام کا سیاست سے ربط ہو سکتا ہے، مگر اصل میں یہ سیاسی فیصلے ہوتے ہیں جو فنکاروں پر پابندیاں عائد کرتے ہیں — اور ان فیصلوں پر میرا یقین نہیں۔”

انہوں نے سوال اٹھایا جب بھی کوئی تنازع، جنگ یا سیاسی کشیدگی ہوتی ہے، تو سب سے پہلے فنکاروں پر ہی قدغن کیوں لگتی ہے؟”

ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ یہی حقیقت اس بات کو ثابت کرتی ہے کہ فنکار اور ان کا فن سرحدوں سے ماورا ہو کر دلوں کو جوڑنے کی سب سے مضبوط قوت ہیں۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ وہ دنیا بھر میں اپنے مداحوں سے جو محبت اور پذیرائی حاصل کرتی ہیں، وہ کسی سیاسی بیان یا فیصلے سے متاثر نہیں ہوتی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button