پاکستانی خبریں

مینڈیٹ چور حکومتوں کے پاس عوام کو دکھانے کے لیے کچھ نہیں، بیرسٹر سیف

خلیج اردو
پشاور:مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا حکومت بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومتیں عوام کو دکھانے کے لیے کوئی کارکردگی نہیں رکھتیں، اسی لیے وہ خیبرپختونخوا کی کارکردگی رپورٹ پر تنقید کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر شریف خاندان کی کوئی حقیقی کارکردگی ہوتی تو انہیں فارم 47 کے ذریعے حکومت نہ بنانی پڑتی۔ خیبرپختونخوا کا صحت کارڈ منصوبہ مخالفین کو کھٹک رہا ہے، جبکہ ہمیں خوشی ہوگی اگر دیگر صوبے بھی ایسا منصوبہ متعارف کرائیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حقیقی کارکردگی خود بولتی ہے، اسے لمبے لمبے اشتہارات کی ضرورت نہیں پڑتی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button