پاکستانی خبریں

مولانا فضل الرحمن کو سیکیورٹی کے خدشات ہیں، نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی

خلیج اردو
اسلام آباد: نگراں وزیرداخلہ سرفراز بگٹی کاکہناہے کہ انتخابات میں فوج کی تعیناتی کا فیصلہ وزارت دفاع نے کرنا ہے، مولانا فضل الرحمن کے علاوہ کسی سیاسی لیڈر یا جماعت کو خصوصی تھریٹس نہیں،،، ویزا لے کر پاکستان آنے والی غیرملکی پاکستان کی سیاسی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لے سکتے۔

 

نگران وزیرداخلہ سرفراز بگٹی کی اسلام آباد میں پریس کانفرنس،، کہا پاکستان میں مقیم غیرملکی سیاسی سرگرمیوں سے دور رہیں،خلاف ورزی پر انہیں ڈی پورٹ کردیا جائے گا،،، اب تک 10 افراد کو سیاسی سرگرمیوں پر ملک سے ڈی پورٹ کیا جا چکا ہے۔

 

سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ ماضی میں پاکستان میں متعدد سیاسی رہنماؤں کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا،،، اس بار جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے علاو کسی لیڈر کو دھمکیاں نہیں ملیں۔

 

نگراں وزیرداخلہ سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ غیر قانونی مقیم افراد میں سے 4 لاکھ 82 ہزار سے زائد واپس چلے گئے، 90 فیصد غیر قانونی مقیم غیر ملکی ازخود واپس چلے گئے ہیں، کسی کے ساتھ بداخلاقی اور بدتہذیبی نہیں کی گئی۔ کہا جعلی شناختی کارڈ، اور پاسپورٹ بنانے والوں کا احتساب ہوگا،۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button