پاکستانی خبریں

سپریم کورٹ دباو میں نہیں آئے گا، چیف جسٹس کی طرف سے سپریم کورٹ کا عمران خان کے خط پر اعلامیہ

خلیج اردو
اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسی کو اپنی آئینی ذمہ داریوں کا ادراک ہے ۔ چیف جسٹس کو کسی کے نہ دباو میں لایا جا سکتا ہے نہ ہی کسی کی حمایت کرینگے۔ سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کی جانب سے موصول خط پر اعلامیہ جاری کر دیا۔

سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ یکم دسمبر کو سات صفحات پر مشتمل در خواست موصول ہوئی
جس کیساتھ 77 صفحات کی دستاویزات بھی دی گئی ہیں تاہم دستاویز تیار کرنے والے وکیل کا نام اور رابطہ کی تفصیلات نہیں
دی گئی۔

 

لفافے کے مطابق دستاویز انتظار حسین پنجھوتہ نے کورئیئر کی تھی۔ دستاویز بظاہر ایک سیاسی جماعت کی جانب سے بھیجی گئی ہے۔ اس جماعت کی اچھی نمائندگی وکلاء کرتے رہے ہیں۔

 

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس فائزعیسی اللہ کے فضل سےاور اپنے حلف کے مطابق فرائض کی انجام دہی کرتے رہے گے۔ چیف جسٹس کو کسی کے نہ دباو میں لایا جا سکتا ہے نہ کسی کی حمایت کرینگے۔ یہ امر حیران کن ہے کہ سربمہر لفافہ موصول ہونے سے پہلے ہی دستاویز کس میڈیا کو جاری کیا گیا۔

 

اعلامیہ کے مطابق پچھلوں دنوں سپریم کورٹ میں اس جماعت کے وکلاء فوجی عدالتوں اور انتخابات کیس کو تکمیل تک لے گئے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button