
خلیج اردو
پاکستان: بھارت کی فضائیہ اور جدید اسرائیلی ٹیکنالوجی کی حالیہ شکست نے ایک مرتبہ پھر پاکستان کی مستعد دفاعی حکمت عملی کو نمایاں کر دیا ہے۔ بھارتی فضائیہ کی تاریخی شکست کے بعد، بھارتی سرکار نے اپنے بری فوج کو میدان میں لانے کا فیصلہ کیا تھا، تاہم یہ بھی ناکام ثابت ہوا۔
پاکستان کی دفاعی حکمت عملی نے اسرائیلی ساختہ ڈرون کو صرف ایک گھنٹے کے اندر اندر زمین بوس کر دیا۔ یہ کامیابی پاکستان کے دفاعی نظام کی پختگی اور مؤثریت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ فرانس کے رافیل طیاروں کی شکست کے بعد اسرائیلی ڈرونز بھی بھارتی سرکار کو کوئی فائدہ نہ دے سکے، اور بھارتی فوج کی جدید ٹیکنالوجی محض کھلونے بن کر رہ گئی۔
بھارتی ذرائع نے اس تاریخی ناکامی کے بعد اعلی سطح کی انکوائری تشکیل دینے کا اعلان کیا ہے۔ بھارتی میڈیا میں لفظ "رافیل” اب ایک قسم کے بلیک آؤٹ کا شکار ہو چکا ہے، کیونکہ اس کا دعویٰ مودی حکومت کی ناکامی کو اجاگر کرتا ہے۔
اس پس منظر میں، مودی اور اجیب دوول کی قیادت میں بھارت کو عالمی سطح پر ایک اور شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا ہے، جس سے بھارتی عوام میں مزید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔ اپوزیشن جماعت کانگریس نے مودی سرکار کے خلاف سیاسی مہم تیز کرنے کا عندیہ دیا ہے، اور عوام میں کرپشن زدہ رافیل ڈیل کے حوالے سے آوازیں اٹھنا شروع ہو گئی ہیں۔






