اسلام آباد: وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے سائبر سکیورٹی حملے کے حوالے سے اہم قدم اٹھا لیا،،، کمپیوٹر ایمرجنسی ریسپانس ٹیم (سرٹ) رولز 2023 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
نگران وزیر آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف کا کہنا ہے کہ نیشنل سکیورٹی آپریشن سینٹر کا قیام بھی انہی رولز کے تحت عمل میں لایا جائے گا.
وزارت آئی ٹی کی جانب سے کیے گئے اقدامات کے حوالے سے نگران وزیر برائے آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف نے بتایا کہ ریسپانس ٹیم کا مقصد پاکستانی اداروں کے ڈیٹا پر ممکنہ سائبر سیکیورٹی حملوں کی روک تھام اور فوری ردعمل ہے، رولز کے تحت نیشنل اورسیکٹورل سطح پرکمپیوٹر ایمرجنسی ریسپانس ٹیموں کی تشکیل دی جائے گی۔
سرٹ ٹیمیں 24 گھنٹےاورتعطیلات میں بھی پاکستان کے سائبراسپیس کی نگرانی اور تحفظ کی ذمہ دار ہوں گی۔۔وزارت آئی ٹی کے فنڈ سے قائم نیشنل سرٹ ، مختلف سرٹ ٹیموں سے رابطے اور بروقت معاونت فراہم کرے گی۔
ڈاکٹر عمر سیف کا کہنا تھا کہ نیشنل سکیورٹی آپریشن سینٹر کا قیام بھی اسی رولز کے تحت عمل میں لایا جائے گا۔۔ ۔کونسل کا مقصد تمام سرٹ ٹیموں کو ایڈوائزری اور رولز کے نفاذ سے متعلق معاونت کی فراہمی ہے۔
سرٹ کونسل میں سیکریٹری آئی ٹی بطور چیئرمین، وزارت دفاع، خارجہ، داخلہ اور کیبنٹ ڈویژن کے نمائندگان ممبر ہوں گے۔
اسکے علاوہ ۔نیشنل سکیورٹی ڈویژن، ٹیلی کام سیکٹر، انڈسٹری، اکیڈمیا، اور سول سوسائٹی کے نمائندگان رکن ہوں گے۔