پاکستانی خبریں

3 ہفتوں سے لاپتہ شاعر کی اچانک گرفتاری ڈال دی گئی،اسلام آباد ہائیکورٹ میں رپورٹ جمع

لاپتہ شاعر احمد فرہاد کہاں ہے کھوج لگا لیا گیا۔ اٹارنی جنرل نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو بتایا کہ احمد فرہاد ڈسٹرکٹ باغ میں ایف آئی آر میں نامزد ہیں۔ وہ گرفتار اور پولیس کسٹڈی میں ہے۔

 

اٹارنی جنرل نے تھانہ دھیر کوٹ کشمیر کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے عدالت کو آگاہ کیا کہ احمد فرہاد ڈسٹرکٹ باغ میں ایف آئی آر میں نامزد ہیں۔ وہ گرفتار اور پولیس کسٹڈی میں ہے۔

 

جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ کوہالہ پل کے بعد گرفتار کر کے دائرہ اختیار وہاں کا بنایا گیا ہے ۔یہ تو شریف آدمی ہے۔ امید کرتے ہیں ادارے قانون کے اندر رہ کر کام کرنا سیکھیں گے اور کام کریں گے۔ ہم نے بنیادی حقوق کے تحفظ کا حلف اٹھا رکھا ہے۔

 

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ کسی کی ایجنسیوں کے ساتھ کوئی زاتی دشمنی نہیں، ستر ہزار پاکستانی شہید ہوگئے، مگر ان معاملات پر سیکٹر کمانڈر کو پوچھنا چاہیے۔ اداروں کے خلاف کوئی نہیں۔ چند لوگوں کی غلط روش کی وجہ سے پورے ادارے کو نقصان پہنچ رہا ہے ۔ کوئی ادارے سے لڑائی اور کوئی دشمنی نہیں ہے۔

 

جج نے کہا کہ ایک دوسرے کے ساتھ سکور برابر نہیں کرنا چاہتا ڈائیلاگ وقت کی ضرورت ہے اس میں کوئی حرج نہیں۔ہم عزت کرتے ہیں تو ان کو بھی عزت کرنا چاہیے۔احمد فرہاد کی فیملی سے پوچھ کر بتائیں تو پٹیشن نمٹا دیں گے۔

 

 

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ آئین مقدم ہے جس میں ہر ایک کا کام متعین ہے کہ اس نے کیا کرنا ہے۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ یہ ادارے تب ہوں گے جب ملک ہو گا عوام ہوں گے۔ سوشل میڈیا پر بدقسمتی سے بہت کچھ چل رہا ہے۔ لاپتہ افراد سے متعلق لارجر بینچ بنانے کیلئے فائل بجھوا دونگا۔ کیس کی سماعت ملتوی کر دی گئی۔۔۔۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button