
خلیج اردو
اسلام آباد:رواں مالی سال ترسیلات زر، برآمدات، براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ، وزارت خزانہ نے ماہانہ معاشی آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی۔ تجارتی توازن میں بہتری کی وجہ سے کرنٹ اکاونٹ خسارے میں بہتری آئی،سود کی بھاری ادائیگیوں کے وجہ سے حکومتی اخراجات میں سینتیس فیصد اضافہ ہوا۔
رپورٹ کے مطابق مشکلات کے باوجود حکومت نے آئی ایم ایف کا پروگرام کامیابی سے مکمل کیا ہے۔۔رواں مالی سال میں زرعی شعبے نے اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کیا۔۔ٹیکس آمدنی میں 29 فیصد، نان ٹیکس آمدنی میں نوے فیصد اضافہ ہوا۔
معاشی آؤٹ لُک رپورٹ میں کہا گیا کہ تجارتی توازن میں بہتری کی وجہ سے کرنٹ اکاونٹ خسارے میں بہتری آئی۔۔سود کی بھاری ادائیگیوں کی وجہ سے حکومتی اخراجات میں سینتیس فیصد اضافہ ہوا۔۔رواں مالی سال کے دوران ترقیاتی اخراجات میں 14 فیصد اضافہ ہوا۔آئندہ مالی سال کے بجٹ اقدامات سے مہنگائی میں کمی کی رفتار متاثر ہوسکتی ہے۔
رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ 2025 میں مہنگائی کی شرح پانچ سے سات فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔بہتر فصلوں کی پیداوار کی وجہ سے اشیا کی قیمتوں میں استحکام کی امید ہے۔ایف بی آر کو ڈیجیٹلائز بنانے سے ٹیکس آمدنی میں اضافہ متوقع ہے۔