خلیج اردو
اسلام آباد:سپریم کورٹ نے مارگلہ ہلز نیشنل پارک کی وزارت داخلہ کو منتقلی پر حکومت سے جواب طلب کر لیا۔
مارگلہ نیشنل پارک میں کمرشل سرگرمیوں سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے سیکرٹری کابینہ اور اٹارنی جنرل ا ورمونال ریسٹورنٹ کے مالک کو طلب کرلیا۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے سیکرٹری کابینہ کو کابینہ اجلاس سے فوری باہر بلائیں اور عدالت لائیں، اٹارنی جنرل صاحب آج اہم فیصلہ کرنا ہے، جرنیلوں اور بیوروکریٹس نے ملک کا نظام سنبھال لیا ، اٹارنی جنرل کو کچھ پتا ہی نہیں۔
دوران سماعتسیکرٹری کابینہ نےپیش ہوکر کہا نیشنل پارک وزارت داخلہ کو دینے کی سمری میں نے نہیں بھیجی تھی، وزیراعظم نے خود حکم جاری کیا تھا جو مجھ تک پہنچا۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے آپ نے وزیراعظم کو کہا نہیں کہ یہ رولز کی خلاف ہے؟ وزارت داخلہ کا کام تو امن و عامہ کے معاملہ کو دیکھنا ہے، عدالت کے قومی اثاثے کے تحفظ کے حکم کی سنگین خلاف ورزی کی گئی۔
عدالت نے استفسار کیا کہ نجی ہوٹل کے مالک کابینہ سیکرٹری کے کیا لگتے ہیں؟ کیا کابینہ سیکرٹری نجی ہوٹل مالک کے بھائی نہیں؟کابینہ سیکرٹری نے وائلڈ لائف بورڈ چیئرمین کو ہٹانے کی سمری وزیر اعظم سے منظور کرائی،اٹارنی جنرل کی نیشنل پارک کی منتقلی کا معاملہ وزیراعظم کے نوٹس میں لانے کی یقین دہانی۔
سپریم کورٹ نے چیئرپرسن وائلڈ لائف بورڈ رعنا سعید کی برطرفی روک دی، وائلڈ لائف بورڈ کو وزارت داخلہ کے ماتحت کرنے کے نوٹی فکیشن پر بھی عمل درآمد روک دیاگیا ۔