پاکستانی خبریں

ارشد ندیم کو اعلیٰ سول ایوارڈ دینے کیلئے قومی اسمبلی میں قرارداد منظور

خلیج اردو
اسلام آباد:ارشد ندیم کی کامیابی کی گونج اقتدار کے ایوانوں میں پہنچ گئی،،، حکومت کے ساتھ ساتھ اپوزیشن ارکان نے بھی دل کھول کر قومی ہیرو کو خراج تحسین پیش کیا، قومی اسمبلی میں ستائشی قرارداد بھی منظور کی گئی۔

 

اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی اجلاس میں وفاقی وزیر قانون و پارلیمانی امور اعظم تارڑ نے قرار داد پیش کی جسے ایوان میں منظور کر لیا۔ قرار داد میں کہا گیا کہ پاکستان کے بیٹے نے ریکارڈ قائم کر کے قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔

 

سپیکر قومی اسمبلی نے مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ارشد ندیم نے نہ صرف گولڈ میڈل حاصل کیا بلکہ ورلڈ ریکارڈ قائم کیا ۔وزیر دفاع خواجہ آصف بولے ارشد ندیم نے اولمپکس میں میڈل جیت کر تاریخ رقم کی۔

 

بلاول بھٹو زرداری نے ارشد ندیم کو قومی ہیرو قرار دیتے ہوئے کہا پیش کرتے ہوئے کہا کہ ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے لیکن اس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

 

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، مولانا فضل الرحمان دیگر اپوزیشن اراکین کا کہنا تھا کہ ارشد ندیم نے ملک کا نام دنیا بھر میں روشن کیا۔ ارشد ندیم نے چالیس سال بعد قوم کا سر فخر سے بلند کیا

 

اراکین پارلیمنٹ نے مطالبہ کیا کہ پاکستان واپسی پر قومی ہیرو ارشد ندیم کا شاندار استقبال کرنا چاہیے

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button