خلیج اردو
اسلام آباد:فیڈرل بیورو آف ریونیو ایف بی آر نے ان خبروں کی تردید کی ہے جس کے مطابق ایف بی آر اولمپئن ارشد ندیم کو ملنے والے انعامات پر ٹیکس لگائے گی۔
ایک بیان میں ترجمان ایف بی آر نے کہا ہے کہ ارشد ندیم کو ملنے والی انعامی رقم پر کوئی ٹیکس نہیں لگے گا۔اولمپئن ارشد ندیم کو ملنے والے انعامات پر انکم ٹیکس یا ودہولڈنگ ٹیکس کا اطلاق نہیں ہوتا۔انکم ٹیکس قوانین میں اولمپک کھیلوں میں حاصل کئے گئے انعامات پر ٹیکس کا ذکر نہیں ہے۔
ترجمان ایف بی آر کا کہنا ہے کہ ارشد ندیم قومی ہیرو ہے اس کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔انکم ٹیکس آرڈیننس کی سیکشن 156 کے تحت پرائز بانڈ، لاٹری کے تحت حاصل کئے گئے پرائز پر ٹیکس ہے۔
ترجمان نے بتایا ہے کہ کوئز مقابلوں میں حاصل کئے گئے انعام اور کمپنیوں کی طرف سے دیئے گئے سیل پروموشنز پر ٹیکس ہے۔