خلیج اردو
اسلام آباد: اسلام آباد وفاقی دارالحکومت اسلام آبادکے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے46 سےآزاد امیدوار کنیز فاطمہ بلوچ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ان کا منشور معیاری صحت تعلیم اور قانون کی بالادستی ہے، میری آواز آج کے نوجوانوں کی آواز ہے، ایسی پالیسی ہونی چاہیے جو یونیورسٹی لیول پر ہنر سکھائیں، موقع ملا تو سب سے پہلے روزگار لیکر آؤنگی،24 کروڑ عوام کے مسائل11سو لوگ حل نہیں کرسکتے ،ووٹ قوم کی امانت ہے،برادری سسٹم پر ووٹ دینا بند کریں اپنے اور اپنے بچوں کے مستقبل کیلئے اہل اور ایماندار شخص کو ووٹ دیں، موقع ملا تو وہ حلقے کے تمام بڑے اور چھوٹے مسائل کا حل کریں گی،اپنے علاقے کے مسائل کے حل کیلئےانتخابات میں کامیابی کے بعدحکومت کا حصہ بنوں گی۔
نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں سینئرقانون دان شکیل الرحمان اور حبیب حنظلہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے این اے 46 سےآزاد امیدوار ایڈوکیٹ کنیز فاطمہ بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ ان کا منشور معیاری صحت تعلیم اور قانون کی بالادستی ہے ،موقع ملا تو وہ حلقے کے تمام بڑے اور چھوٹے مسائل کا حل کریں گی، روایتی سیاستدانوں اور ان کے بچوں سے جان چھڑانی پڑے گی،تو حکومت کا حصہ ضرور بنیں گی۔
انہوں نے کہا کہ حلقے میں سروے کے دروان ہمیں پتہ چلا ہے کہ لوگ بےروزگار ہیں اوردو وقت کے کھانے کیلئے پریشان ہیں، 24کروڑ عوام کی صرف 11سو لوگ نمائندگی کررہے ہیں 24 کروڑ عوام کے مسائل11سو لوگ حل نہیں کرسکتے، پاکستان میں زیادہ تر برادری سسٹم پر ووٹ دیا جاتا ہے،برادری سسٹم پر ووٹ دینا بند کریں اپنے اور اپنے بچوں کے مستقبل کیلئے صحیح نمائندے کو ووٹ دیں، اپنے ووٹ کو ضائع مت کریں ووٹ دینے کیلئے گھروں سے لازمی نکلیںپی ٹی آئی کی ٹکٹ کیلئے اپلائی کیا تھا لیکن پارٹی ٹکٹ نہیں ملا۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے یہ بھیکہا کہ اگر وہ اس پارلمان کا حصہ بننے میں کامیاب ہو گئیں تو حکومت کا حصہ ضرور بنیں گی۔