
خلیج اردو
اسلام آباد: ڈریپ نے سٹیر ائل انجکشن کے ایک بیچ میں استعمال ہونے والے پانی کو غیر معیاری قرار دیتے ہوئے پروڈکٹ ری کال الرٹ جاری کردیا،،، الرٹ میں کہا گیاہے کہ غیر معیاری سٹیرائل واٹر کا استعمال مریض کیلئے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔
کراچی کی کمپنی کا تیار کردہ انجکشن سٹیرائل واٹر کا بیچ بی 6-77 غیر معیاری قرار،،، ڈریپ کی سینٹرل ڈرگ لیب کراچی کے مطابق سٹیرائل واٹر اینٹی بائیوٹک انجکشن کی تیاری میں استعمال ہوتا ہے،،، جس کو ملاکر ادویہ تیار کی جاتی ہے،،، تاہم غیرمعیاری ہونے کی وجہ سے اس کے استعمال کا ری ایکشن ہوسکتا ہے۔
ڈریپ نے کمپنی کو سٹیرائل واٹر کا متاثرہ بیچ مارکیٹ سے اٹھانے،،، اس بیچ کی سپلائی مارکیٹ میں روکنے کی ہدایت کردی،،، ڈریپ نے کیمسٹ سٹیرائل انجکشن واٹر کے متاثرہ بیچ کی سیل روکنے کیلئےا سٹاک چیک کرنے کی ہدایت کی ہے ۔
ڈرگ ریگولیٹر اتھارٹی کی جانب سے جاری انتباہ میں کہا گیا ہے کہ کیمسٹ سٹیرائل انجکشن واٹر کا متاثرہ بیچ کمپنی کو واپس بھجوائیں اور ڈریپ کی صوبائی ٹیمیں میڈیسن مارکیٹ میں سرویلنس بڑھائیں،،، جبکہ ڈاکٹر بھی مریضوں کو سٹیرائل انجکشن واٹر کا متاثرہ بیچ استعمال نہ کرائیں۔