
خلیج اردو
غذر: دوسروں کو بچانے کےلئے اپنی جان خطرے میں ڈالنا ہر کسی کے بس میں نہیں۔ ایسی ہی ایک مثال غذر کی خاتون روشن بی بی نے قائم کی ہے۔ شوہر اور بچوں کی جان بچانے والی روشن بی بی نے جرات اور بہادری کی عمدہ مثال قائم کی ہے۔
ضلع غذر کے سب ڈویژن اشکومن کے گاؤں ایمت سے تعلق رکھنے والی 28 سالہ خاتون روشن بی بی اپنی فیملی کے ہمراہ کراچی کےلئے بس میں سوار ہوئی۔ چلاس میں دہشتگردوں نے فائرنگ کر دی۔
جس دوران روشن بی بی نے اپنے شوہر سید احمد شاہ ، ڈیڑھ سالہ بیٹا اور چار سالہ بیٹی کو بس کے فرش پر لٹایا اور ان کی حفاظت کے لیے خود اُن پر لیٹ گئیں
چند روز قبل پیش آنے والے اس واقعہ میں روشن بی بی کو 6 گولیاں لگیں جبکہ ان کےبچے اور شوہر فائرنگ سے محفوظ رہے۔
روشن بی بی کو زخمی حالت میں گلگت منتقل کیا گیا، جہاں آپریشن کے دوران ان کے جسم سے تین گولیاں نکالی گئیں جبکہ 3 گولیاں
اب بھی روشن بی بی کے جسم میں موجود ہیں۔ بہادر خاتون کو اسلام آباد منتقل کرنے کے بعد اب کراچی کے نجی ہسپتال لایا
گیا ہے جہاں ان کی حالت کافی بہتر ہے۔