خلیج اردو
اسلام آباد: پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ مقررہ وقت میں تعمیر نہ کرنے پر پاکستان کو 18 ارب ڈالر تک جرمانے کا خدشہ بڑھ گیا۔پاکستانی وفد ایرانی حکام سے ملاقات کے لیے تہران پہنچ گیا ۔
بھاری جرمانے سے بچنے کے لیے وزارت پیٹرولیم کا وفد ایرانی حکام سے بات چیت کے لیے تہران پہنچ گیا ۔وفد میں وزیر توانائی، انٹر اسٹیٹ گیس سسٹم کے حکام شامل ہیں۔
پاکستانی وفد ایرانی حکام سے منصوبے کی تکمیل کے لیے مزید وقت جبکہ پاکستان ایران پر عالمی پابندیوں کے تناظر میں منصوبے کی تعمیرمیں توسیع مانگے گا۔
معاہدے کے تحت پاکستان کو اپنے حصے کی گیس پائپ لائن مارچ 2024 تک مکمل کرنی ہے۔۔گیس پائپ لائن مکمل نہ کرنے کی صورت میں پاکستان کو 18 ارب ڈالر تک جرمانہ ہو سکتا ہے۔
یاد رہے کہ پاک ایران گیس منصوبہ کی تکمیل سے پاکستان کو یومیہ 75 کروڑ مکعب میٹر فراہم کی جائے گی۔