عالمی خبریں

دیوالی کے موقع پر ہندوستان بھر میں پٹاخوں سے فضا شدید آلودہ ہوگئی،بلومبرگ کی رپورٹ

خلیج اردو:بھارت میں دیوالی کے موقع پر جشن نے فضا کو مزید آلودہ کردیا۔بلومبرگ کا کہنا ہے کہ ہندوستان پوری دنیا میں فضائی آلودگی میں سرفہرست جبکہ دہلی دنیا کا سب سے آلودہ شہر ہے۔

 

رائیٹرز کے مطابق فضائی آلودگی کے باعث دہلی میں تعلیمی اداروں کو بند کیے ایک ماہ سے زائد عرصہ گزر گیا۔۔جبکہ پچھلے 40 روز سے فضائی آلودگی تیزی سے بڑھ رہی ہے۔

 

اس کے پیش نظر بھارتی سپریم کورٹ نے حکم دیا تھا کہ دیوالی کے موقع پر ایسا جشن نہ منایا جائے کہ جس سے فضا آلودہ ہو سکے، تاہم ان احکامات پر عمل نہ کیا جا سکا۔

 

بھارت کی فضائی آلودگی نے ہمسائے ممالک کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا جس میں پاکستان سر فہرست ہے۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button