پاکستانی خبریں

سیکورٹی فورسز کا دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کامیاب آپریشن،7 دہشتگرد ہلاک

خلیج اردو

راولپنڈی: ٹانک کے علاقے کری مچن خیل میں سیکورٹی فورسز نے دوران آپریشن سات دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔

سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع ٹانک کے عام علاقے کری مچن خیل میں آپریشن کیا۔دوران آپریشن فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا،جس کے نتیجے میں سات دہشت گرد مارے گئے۔

 

آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے بھی تباہ کر دیے گئے۔ مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردی کےخاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔ مقامی لوگوں نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کو سراہا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button