لاہور:بابر اعظم نے تینوں فارمیٹس کی کپتانی سے استعفیٰ دے دیا۔بابر اعظم نے اپنا استعفیٰ ٹویٹ کردیا۔
— Babar Azam (@babarazam258) November 15, 2023
اپنے ٹویٹ میں مسٹر اعظم نے لکھا ہے کہ تینوں فارمیٹ کی کپتانی سے دستبردارہورہاہوں۔میرے لیے فیصلہ کرنا مشکل تھا لیکن یہی درست وقت ہے۔
اپنے ٹویٹ میں بابر اعظم کا کہنا تھا کہ نئے کپتان اور ٹیم کو سپورٹ کرتا رہوں گا۔پاکستان کی کپتانی کرنااعزازرہا۔بطورکھلاڑی پاکستان کی نمائندگی کرتارہوں گا۔
بابر نے اس وقت کو یاد کیا ہے کہ جب انہوں نے 2019 میں 2019میں کپتانی سنبھالی اور 4سال پاکستان کی کپتانی کی۔ٹیم کووائٹ بال فارمیٹ میں نمبرون پوزیشن پرپہنچایا۔
وہ اپنے دور میں ٹیم کو نمبر ون پر لیجانے میں ان کے مداحوں کو بھی کریڈیٹ دیتے ہیں اور مشکور بھی ہیں۔
بابر کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم کی قیادت کاموقع دینے پربورڈکامشکورہوں۔بطورکھلاڑی تینوں فارمیٹ کیلئے ٹیم کودستیاب ہوں گا۔بابراعظم نے آج ہی چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی سے ملاقات کی تھی۔جس سے متعلق میڈیا میں متضاد خبریں نشر کیں گئیں۔