خلیج اردو
اسلام آباد: پاکستان کے نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ غزہ میں فلسطینی بچوں کا ہولوکاسٹ دیکھ رہے ہیں،اسرائیلی ریاست سمجھتی ہے وہ فوج کی وجہ سے بہت طاقتور ہے،پیشہ ور فوجیں بچوں کا قتل عام نہیں کرتیں، بچوں کے عالمی دن پر تقریب سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ انسانی حقوق کے معاملے پر اپنے مقاصد سے ہٹ رہی ہے.
نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے ’’زارا الرٹ ایپ‘‘کااجرا کردیا۔تقریب سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم غزہ میں فلسطینی بچوں کا ہولوکاسٹ دیکھ رہے ہیں ،اسرائیلی ریاست کو اپنی ملٹری پر ناز ہے ۔پیشہ ور افواج مقابل فوجوں سے لڑتی ہیں ،نہتے بچوں کا قتل نہیں کرتیں
وزیراعظم نے کہا کہ فلسطین میں جو کچھ ہورہا ہے، اس پر اپنے بچوں کو سے شرم کے مارے آنکھ نہیں ملا پارہا ہے،غزہ کے شہدامیں بچوں کی تعداد زیادہ ہے، افسوس فلسطین کے معاملے پر میں خود کوبے بس محسوس کررہا ہوں
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ حکومت بچوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے،بچے ہمارے ملک کا مستقبل ہیں۔تمام طبقات کی ذمہ داری ہے بچوں کی بہتری کیلئے کام کریں۔