سپورٹسپاکستانی خبریں

پاکستان امن کا حامی، کھیلوں کو سیاست سے الگ رکھنا چاہیے، خواجہ آصف

خلیج اردو
اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان نہ آکر تنگ نظری کا مظاہرہ کیا، جو ان کی لیڈرشپ کی سوچ اور کردار کی عکاسی کرتا ہے۔

اوصاف نیوز نیٹ ورک سے خصوصی گفتگو میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بھارت کو چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان آنا چاہیے تھا کیونکہ کھیلوں کے ذریعے دنیا میں امن پھیلتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کھیلوں کو سیاست سے الگ رکھنے کا حامی ہے اور بھارت کو بھی اسی سوچ کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ بھارت کے ساتھ بڑے جینوین اختلافات ہیں، لیکن اس قسم کے دروازے اور کھڑکیاں کھلی رہنی چاہئیں کیونکہ کسی وقت حالات کو درست کرنے کے لیے ان کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button