
خلیج اردو
اسپورٹس ڈیسک: چیمپئنز ٹرافی کے فائنل سے قبل نیوزی لینڈ ٹیم کو بڑا دھچکا لگا ہے، بھارت کے خلاف پانچ وکٹیں لینے والے میٹ ہنری کی فائنل میں شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔
نیوزی لینڈ کے ہیڈ کوچ نے بھی تصدیق کی ہے کہ میٹ ہنری انجری کا شکار ہیں اور ان کی فائنل میں شرکت غیر یقینی ہے۔ ٹیم مینجمنٹ ان کی فٹنس کا مسلسل جائزہ لے رہی ہے، تاہم فائنل سے قبل ان کے مکمل طور پر فٹ ہونے کے امکانات کم دکھائی دے رہے ہیں۔
میٹ ہنری کی عدم دستیابی نیوزی لینڈ کے لیے بڑا نقصان ثابت ہو سکتی ہے، کیونکہ انہوں نے بھارت کے خلاف شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا تھا۔







